Swat

سوات، ڈینگی سے مزید تین افراد متاثر، تعداد 153 ہوگئی

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)     سوات میں سرکاری ہسپتال پہنچنے والے مزید تین افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ باقی علاقوں میں مزیددرجنوں افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے۔ سیدو شریف تدریسی ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں 153 افراد جو ڈینگی وائرس کے شکار ہوئے تھے، میں سے 119افراد کو طبی امداد کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا ہے۔  29افراد ہسپتال میں اب بھی زیر علاج ہیں۔ مینگورہ شہر اور گرد و نواح میں ڈینگی بخار تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔  مقامی لوگوں کے مطابق کثیر تعداد میں لوگ ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں