Swat

پشمال، پہاڑی تودہ گرنے سے کالام روڈ ٹریفک کے لیے بند

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)     تحصیل ِبحرین کے علاقہ پشمال میں پہاڑی تودہ گرنے سے کالام روڈ ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔ روڈ پر گزرنے والے ریوڑمیں شامل اڑھائی سو سے زائد بکریاں بھی ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئیں۔ گذشتہ رات سلائیڈنگ کے بعد پولیس اور مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کا آغاز کیا اور پیر کو روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔ ایس ایچ او بحرین احسان اللہ نے سیکڑوں بھیڑوں کی ہلاکت اور روڈ کھولنے کی تصدیق کردی۔
۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں