سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ چمتلئی میں پک اپ کی ٹکر سے نوجوان موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، چمتلئی موڑ میں پک اپ نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 23سالہ اقبال موقع پر جاں بحق ہوگیا، پولیس نے رپورٹ درج کردی۔
