Swat

رشوت اورکمیشن لینے والوں کی جگہ جیل ہے، فضل حکیم خان یوسف زئی

سوات    (باخبر سوات ڈاٹ کام)     چیئرمین ڈیڈک سوات فضل حکیم خان یوسف زئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں خود غرض اور مفاد پرست لوگ نہیں چل سکتے۔ ہماری حکومت میں رشوت اورکمیشن لینے والوں کی جگہ جیل ہے جب کہ ان عناصرکے لیے ہمارے دروازے بھی ہمیشہ کے لیے بند ہو جاتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس میں کارکنوں اور شہریوں کے مسائل سننے کے وقت گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ فضل حکیم خان نے کہا کہ موجودہ حکومت نظام کو تبدیل کرکے لوگوں کو ایک صاف اور شفاف نظام دے گی۔ ہم ہرقیمت پر تبدیلی کے ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔