Swat

بنڑ سوات، قتل ہونے والی گلوکارہ ثنا گل کا ملزم بھائی گرفتار

سوات     (باخبر سوات ڈاٹ کام)     مینگورہ کے محلہ بنڑ میں بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی گلوکارہ ثنا گل کے ملزم بھائی کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی ایس پی سٹی ظاہر شاہ خان اور ایس ایچ او بنڑ طارق خان نے پریس کانفرنس کے دوران گرفتار ملزم کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ ملزم قاسم نے 30 اگست کو بنڑ مینگورہ میں اپنی بہن گلوکارہ ثنا گل کو قتل کیا تھا۔ ملزم نے ابتدائی بیان میں پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنی بہن کو گلوکاری اور ڈانس سے منع کیا تھا۔ منع نہ ہونے پر اس کو قتل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو آج بدھ کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔