Swat

سوات، ڈینگی وائرس سے مزید 18 افراد متاثر، تعداد 218 ہوگئی

سوات      (باخبر سوات ڈاٹ کام)     سوات میں بے قابوڈینگی وائرس سے مزید 18افراد متاثرہوگئے۔ متاثرہ افراد کی تعدادبڑھ کر 218 تک پہنچ گئی، جن میں 64 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔ سیدوشریف اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دورا ن اسپتال میں مزید 18 مریضوں کو لایا گیا ہے جو ڈینگی وائر س کاشکار ہوگئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق اب تک سیدوشریف اسپتال میں 218 مریضوں کو لایا گیا ہے جن میں 64 خواتین اور 3 بچے بھی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ 38 مریضوں کو ملوک آباد سے لایا گیا ہے۔ رنگ محلہ سے 25 اورگنبدمیرہ اور قمبر سے 21,21 مریضوں کولایا گیا۔ اب تک 188 مریضوں کو علاج کے بعد رخصت کردیا گیا ہے جب کہ 30 مریض تاحال اسپتال کے انتہائی نگہداشت والے  وارڈمیں زیرِ علاج ہیں۔سوات کے مختلف علاقوں میں سیکڑوں افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہیں جو گھروں پر اپنا علاج کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں