سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں سہ روزہ 23واں قومی نفسیاتی کانفرنس میں ملک بھر سے تین سو سے زیادہ ماہر نفسیات ڈاکٹروں، میڈیکل کالج کے طلبہ اور بیرونی ممالک سے آنے والے ڈاکٹروں نے شرکت کی۔ کانفرنس میں ریسرچرز ڈاکٹروں نے دنیا میں نفسیات پر ہونے والے نئی تحقیقسے ڈاکٹروں کو آگاہ کیا۔ کانفرنس سے اپنے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ انزائٹی اور ڈپریشن دو الگ الگ امراض ہیں اور ان امراض کی وجہ سے دنیا میں ہر تیس سیکنڈ میں ایک شخص خودکشی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر تیسرا شخص ان بیماریوں میں مبتلا ہے۔ کانفرنس میں ڈاکٹروں نے لوگوں کو تجویز دی کہ اگر ان کے گھر میں کوئی ایسا مریض ہو،تو ان کو قریبی ماہر نفسیات سے علاج کروائیں۔ کیونکہ دونوں امراض قابل علاج ہیں۔ علاج کی وجہ سے خود کشیوں میں کمی آجائے گی۔ کانفرنس سے پروفیسر محمد اقبال آفریدی، پروفیسر محمد عرفان، ڈاکٹر میاں نظام الدین، ڈاکٹر میاں مختیار الحق عظیمی، ڈاکٹر میاں افتخار حسین اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔
Swat
