Swat

سوات، چار سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم انجام کو پہنچ گیا س

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج عبید اللہ شاہ نے چار سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے 18 سالہ ملزم صہیب رحمان کو 38 سال قید اور ایک لاکھ روپے کی جرمانہ کی سزا سنا دی۔ ملزم کی جانب سے اس کے وکیل اور حکومت کی جانب سے سینئر پبلک پراسیکوٹر سعید نعیم کے دلائل مکمل ہونے کے بعد گذشتہ روز عدالت کے جج نے فیصلہ محفوظ کیا تھا، جو انہوں نے منگل کو ملزم کے سامنے سنا دیا۔ ملزم صہیب نے 12 اپریل 2018ء کو مینگورہ کے نواحی علاقہ اختر آباد قمبر میں اپنی پڑوسن چار سالہ بچی جو گھر کے باہر کھیل رہی تھی کو خالی عمارت میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔