Swat

سوات، ایک اور پولیس آفیسر سیاسی بنیادوں پر تبدیل

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں ایک اور پولیس آفیسر کو مبینہ طور پر سیاسی بنیادوں پر تبدیل کرکے سی پی او حاضر ہونے کے احکامات جاری کردیے گئے۔مٹہ میں تعینات ڈی ایس پی مٹہ سرکل پیر سید خان کو فوری طورپر تبدیل کرکے سی پی او پشاور میں حاضرہونے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل نواحی علاقے کوزہ درشخیلہ میں مسجد تنازعہ پر جے یو آئی اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تصادم کے دوران پی ٹی آئی کے مقامی رہنما کے خلاف بھی مقدمہ درج کرکے جیل جانا پڑا، جس پر مبینہ طور پر ڈی ایس پی پیرسید خان کو نشانہ بناکر سی پی او تبدیل کردیا گیا ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔