سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات نے دفعہ 144 کے تحت ہرقسم پرندوں کے شکار پر عرصہ دو ماہ کے لیے پابندی عائد کردی۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ڈی پی او سوات کی درخواست پر پرندوں کے شکار کے دوران لوگوں کی فصلوں، باغات اور معدنیات کے ایریاز میں مسلسل شکایات کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کردی ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہاگیا ہے کہ یہ پابندی عرصہ دو ماہ کے لئے برقرار رہے گی اور کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Swat
