Swat

مٹہ دارمئی، باپ کے ہاتھوں اپنا ہی بیٹا غلطی سے قتل

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے دارمئی میں باپ نے چور سمجھ کر جواں سال بیٹے کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ایس ایچ او کالاکوٹ محمدزیب کے مطابق تحصیل مٹہ کے علاقے دارمئی میں اُنیس سالہ فواد خان گھر میں رات کے وقت پانی پینے کے لئے اٹھا تھا کہ اس کے باپ نے تاریکی کے باعث اسے چور سمجھ کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق چند روز قبل ان کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی تھی، تاہم پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔