سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبر پختونخوا کے ہائر ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ نے بہترین کارکردگی دکھانے والے 36 کالج اساتذہ کو سالانہ بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نواز ا۔ 18خواتین کالج اساتذہ نے اپنا لوہا منوانے پر ایوارڈ اپنے نام کردیا۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے کالج کے اساتذہ کی محنت،لگن،اخلاق، کردار اور غیر نصابی سرگرمیوں کو نکھارنے کے لیے بیسٹ ٹیچر ایوارڈسے نوازنے کے سلسلے میں ودودیہ ہال سیدوشریف میں تقریب کا انعقاد کی، جس میں صوبہ خیبر پختونخوا کے ہزاروں اساتذہ میں سے سال 2018-19ء میں بہترین کارکردگی دکھانے والے 36 کالج اساتذہ کو ایوارڈ سے نوازا۔ مہمانِ خصوصی ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر پروفیسر عبدالوہاب نے اساتذہ میں ایوارڈز تقسیم کیے۔
Swat
