Swat

مینگورہ کی اندرونی سڑکوں پر فوری طور پر تارکول بچھایا جائے، فضل حکیم خان

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  چیئرمین ڈیڈیک فضل حکیم نے مینگورہ بازار کی اندرونی سڑکوں پر فوری طور پر تارکول بچھانے کا کام شروع کرنے کی ہدایت کردی۔ ڈبلیو ایس ایس سی کے حکام کو بھی حلقہ پی کے 5 میں صفائی اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیڈیک آفس سیدوشریف میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ فضل حکیم نے اجلاس میں ضلع سوات کے تمام افسران پر زور دیا کہ جن علاقوں میں ترقیاتی کام جاری ہیں، اُنہیں مزید تیز کیا جائے اور جلد سے جلد پایہئ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے ڈی ایچ او کو بھی سختی سے ہدایت کی کہ جن علاقوں میں ڈینگی مچھر کا خطرہ موجود ہے، ان میں مچھر مار سپرے اور فوگ سپرے کیساتھ ساتھ وہاں پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں