سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بے قابوڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں۔ متاثرہ افراد کی تعدادبڑھ کر 321 تک پہنچ گئی ہے۔ شہریوں نے گراسی گراؤنڈ مینگورہ میں بارانِ رحمت کے لیے نمازِ استسقا اداکی گئی۔ مسلسل ڈینگی کے وار سے لوگوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا ہے۔غیر سرکاری اطلاعات کے مطابق نجی اسپتالوں اور کلینکس میں آنے والے مریضوں کی تعداد بھی سیکڑوں میں ہیں۔ سیدوشریف اسپتال کے ترجمان ڈاکٹر نجیب اللہ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دورا ن اسپتال میں مزید 6مریضوں کو لایا گیا ہے جو ڈینگی وائر س کاشکار ہوگئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق اب تک سیدوشریف اسپتال میں 321 مریضوں کو لایا گیا ہے جن میں خواتین اوربچے بھی شامل ہیں۔ سب سے زیادہ مریضوں کو ملوک آباد، رنگ محلہ، گنبد میرہ اور قمبر سے لایا گیا۔اب تک 302 مریضوں کو علاج کے بعد رخصت کردیا گیا ہے جبکہ19مریض تاحال اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈمیں زیر علاج ہیں۔
