سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پی ٹی آئی کے دوممبران اسمبلی چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم اور پارلیمانی سیکرٹری عزیزاللہ گران کے مابین جاری سردجنگ کھل کر سامنے آگئی۔ سوات یونیورسٹی میں ہنگامی آرائی کرنے والے طلبہ میں ایم پی اے فضل حکیم کے بیٹے اور بھتیجے کی موجودگی پر پی ٹی آئی ہی کے ایم پی اے عزیزاللہ گران ان کے خلاف میدان میں کود پڑے۔ نوٹیفکیشن میں درج تمام طلبہ کے خلاف فوری طور پر کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ دورانِ انکوائری کسی کو بھی فہرست سے نکالنے اور نرمی برتنے کا مطالبہ کردیا۔ ایم پی اے عزیزاللہ گران نے مطالبہ کیا کہ اگر آج اس معاملے کا نوٹس نہیں لیا گیا، تو کل اس سے خطرناک واقعہ بھی پیش آ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بعض لوگوں کی کوشش ہے کہ اس واقعے سے کچھ با اثر لوگوں کے بچے بچ سکیں اور ہلڑ بازی کرنے والوں کی پشت پناہی کی جارہی ہے، لیکن وہ ان کے خلاف آخری حدتک جائیں گے۔
Swat
