Swat

بااثر لوگوں کی منشیات فروشوں کی پشت پناہی پولیس کے لیے لمحہئ فکریہ ہے، گران

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات سے تحریک انصاف کے ممبر صوبائی اسمبلی عزیز اللہ گران نے سوات میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سوات میں آئس ومنشیات فروشوں کو بااثر لوگوں کی پشت پناہی حاصل ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آئس نشہ نے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کو بھی لپیٹ میں لے لیاہے۔ موت کے ان سوداگوں پر ہاتھ ڈالنا وقت کا تقاضا ہے۔سوات میں منشیات اورخصوصاً آئس کے بڑھتے ہوئے رجحان کے پیشِ نظر شدید عوامی تشویش سامنے آئی ہے۔ اس گھناؤنے کا روبار میں بااثر لوگوں کا ملوث ہونا یایہ کاروبار کرنے والوں کو بااثر لوگوں کی پشت پناہی حاصل ہونا محکمہ پولیس کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔