Swat

پختونوں کے لیے ایک متحدہ صوبہ بنا یا جائے،پختونخوا میپ سوات

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   پختونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر مختار خان یوسفزئی اورڈپٹی جنرل سیکرٹری ڈاکٹرخالد محمودخالد نے کہاہے کہ اپنے قومی وسائل پر قومی اختیار چاہتے ہیں۔ مادری زبان پشتو کو سرکاری زبان قرار دیا جائے۔ پختونوں کے لیے ایک متحدہ صوبہ بنا کر پختونستان، افغانیہ اور پختونخوا کا نام دیا اور پختون قوم کو ملک کے تمام اداروں میں برابری کی بنیاد پر حصہ دیا جائے۔ اٹھا رویں ترمیم کے تحت تمام تر اختیارات صوبے کو حوالے کئے جائیں۔ وفاقی حکومت صوبہ خیبر پختونخوا کی بجلی منافع کی مد میں واجب الادا رقم فوری طورپر ادا کی جائے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیدو یونین کونسل اخون بابا میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس میں پارٹی کارکنوں کے علاوہ علاقے کے عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔  اجتماع سے خوشید کاکا جی، عمر علی یوسف زئی اور سیکرٹری یونین کونسل سیدو شریف میاں سید انور نے بھی خطاب کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔