Swat

کڑاما چپریال، دیور کے ہاتھوں بھابھی فائرنگ سے قتل

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ کڑاما چپریال میں دیور نے بھابھی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق35سالہ مسماۃ نزاکت کی شادی سید محمد سے ہوئی تھی، جو روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کچھ عرصہ پہلے گھر سے ایک مرد کے ساتھ فرار ہوئی تھی، اور چند روز پہلے عدالت نے ان کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ بعد ازاں وہ اپنے علاقہ میں آئی اور دوسرے گھر میں رہ رہی تھی کہ منگل کو ان کے دیور ملزم میاں سید رسول نے ان کے گھر جاکر ان پر فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔