Swat

جہانزیب کالج کے طلبہ کا ہاسٹل میں پانی نہ ہونے کے خلاف احتجاج

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)     گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ جہانزیب کالج سیدو شریف کے طلبہ نے ہاسٹل میں پانی نہ ہونے کے خلاف احتجاج کیا۔ کالج کے سامنے سیدو شریف، مینگورہ روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کردیا۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ کئی دنوں سے ہاسٹل میں پانی نہیں آرہا جس کی وجہ سے طلبہ کو مشکلات ہیں۔ بعد میں ڈی ایس پی اکبر حیات سے مذاکرات کے بعد طلبہ منتشر ہوگئے۔ احتجاج اور روڈ بندش کی وجہ سے سیدو شریف، مینگورہ روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی تھیں۔ تین گھنٹوں تک ٹریفک جام رہی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔