Swat

مینگورہ، بازار میں نقاب پوشوں کے ہاتھوں کارخانے کا مالک لُٹ گیا

سوات   (باخبر سوات ڈاٹ کام)     مینگورہ کے مصروف ترین بازار مکان باغ میں کارخانے کے مالک کو تین افراد نے لوٹ لیا۔ گورنمنٹ پرائمری سکول ملابابا کے سامنے انڈرگراؤنڈ حضرت علی کی پاپڑ، چپس کی فیکٹری ہے۔ بدھ کو وہ صبح ساڑھے نو بجے فیکٹری جارہا تھا کہ موٹر سائیکل پر تین مسلح افراد جن میں ایک نقاب پوش تھا، نے فیکٹری مالک کو سیڑھیوں سے گرایا اور فیکٹری میں موجود سات لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئے۔ مینگورہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔