Swat

ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی چائینہ مارکیٹوں میں رونق لگی رہتی تھی، خصوصی رپورٹ

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    تاج چوک مینگورہ کے آس پاس چائینہ مارکیٹوں میں ہر قسم کا سامان ملتا تھا۔ کھلونوں سے لے کر کچن، باتھ روم، ڈیکوریشن، کراکری سمیت ہر شے ان مارکیٹوں میں دستیاب ہوتی تھی۔ سیزن میں سوات آنے والے سیاح ان ماکیٹوں میں ضرور جاتے تھے، اور خریداری کرتے تھے جس کی وجہ سے یہاں ہروقت رونق لگی رہتی تھی۔ مینگورہ شہر کے بازار اذانِ مغرب کے ساتھ بند ہو جاتے ہیں لیکن اکثر اوقات چائینہ مارکیٹیں رات گئے تک کھلی رہتی تھیں جس کی وجہ سے ان میں رونق لگی رہتی۔ موسمِ سرما کے آغاز پر لوگ ان دکانوں سے گرم جرسیاں وغیرہ خریدتے تھے، لیکن اب چائینہ سامان مہنگا ہونے اور لوگوں میں قوتِ خریداری کم ہونے کی وجہ سے چائینہ مارکیٹیں ویران پڑی ہیں۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔