سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈاکٹروں کی ہڑتال کے بعد اب اساتذہ نے بھی مطالبات نہ ماننے کی صورت میں پورے صوبے میں ہڑتال اور سکولوں کی بندش کی دھمکی دے دی۔ اس سلسلے میں آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کا احتجاجی جلسہ ودودیہ ہائی سکول سیدو شریف میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے صدرسکندر شاہ نے کہا کہ ای ٹرانسفرکی ناقص پالیسی، سن کوٹہ میں این ٹی ایس ٹیسٹ، یونین کے انتخابات اور دیگر مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا، تو صوبے کے ایک لاکھ چالیس ہزار اساتذہ احتجاج اور سکولوں کو بند کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے تمام سکولوں کو مطالبات تسلیم ہونے تک بند رکھا جائے گا۔ احتجاجی جلسہ کے بعد اساتذہ نے سیدو شریف سے مینگورہ تک احتجاجی ریلی بھی نکالی۔
Swat
