سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے معدنیات صوبہ خیبرپختونخوا عزیزاللہ گران خان نے کہا کہ عمران خان کے وژن کو شکست دینا شکست خوردہ عناصر کے بس کی بات نہیں۔ عوام باشعور ہیں جو کسی بھی صورت غیرجمہوری قوتوں کے آلہئ کار نہیں بنیں گے۔ حکومت کے خلاف آزادی مارچ اور دھرنا بلاجواز ہے۔ عوام نے تحریک انصاف کو پانچ سالوں کے لیے منتخب کیاہے۔ عوام، عمران خان کو وزیراعظم دیکھناچاہتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سالوں کاگند ایک سال میں صاف کرناممکن نہیں ہے۔
