Swat

ٹیکس وصول کرنے والوں کو ہماری لاشوں پر سے گزرناپڑے گا، عبدالرحیم

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)    سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم نے کورئیر سروسز اوربرانڈڈ کمپنیوں کی اشیا میں ٹیکس وصولی پرشدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے خبردارکیاہے کہ ٹیکس وصولی کا سلسلہ فوری ختم کیاجائے۔ بصورتِ دیگرٹیکس وصول کرنے والوں کو شدیدمزاحمت کاسامناکرناپڑے گا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 2023ء تک سوات اور ملاکنڈڈویژن ہرقسم ٹیکس سے مستثنا ہے۔ لہٰذا 2023ء تک ان لوگوں کوآرام کرناچاہیے۔ ہم واضح کردیناچاہتے ہیں کہ ٹیکس وصول کرنے والوں کو ہماری لاشوں پر سے گزرناپڑے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔