Swat

سوات، موسمِ سرما میں بھی ڈینگی کے وار جاری، مزید چار افراد شکار

سوات   (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات میں ڈینگی مچھر کے واری جاری ہیں۔ مزید 4افراد ڈینگی وائر س کا شکار ہوگئے۔ متاثرہ افراد کی تعداد 494تک پہنچ گئی۔ محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق اب تک سوات کے مختلف علاقوں میں ڈینگی سے مجموعی طور پر490 افراد متاثر ہوکر اسپتال لائے گئے ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسپتال میں اب تک 481 افراد کامیاب علاج کے بعد گھروں کو رخصت کردیا گیا ہے جب کہ13 افرادتاحال اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیرِ علاج ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں