Swat

پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ، دوست کو قتل کرنے والے بیس سالہ مجرم کی سزا برقرار

سوات    (باخبرسوات ڈاٹ کام)    پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سترہ سالہ دوست کو قتل کرنے والے بیس سالہ مجرم کی عمر قید اور جرمانہ کی سزا برقرار رکھ دی۔ وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد بنچ نے فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج کی سزا کو بحال رکھا۔ فرید اللہ ولد عجب خان ساکن مسکینی درہ ثمر باغ کو 4 جون2015ء کو مائیکرو سافٹ کالج میلہ ڈاگ تیمرگرہ کے ہاسٹل کے کمرہ نمبر3 میں سراج الدین ولد فضل معبود ساکن اوڈیگرام باجوڑ نے گلہ دبا کر قتل کیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج تیمرگرہ نے 2 مارچ2017ء کو جرم ثابت ہونے پر سراج الدین کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی تھی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔