سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ کے علاقہ سخرہ گھڑی میں مسجد سے واپس جانے والے 55سالہ شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ کالاکوٹ پولیس کے مطابق اول خان ولدقاسم نماز فجر کی ادائیگی کے بعد مسجد سے نکل کر گھر جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتول کے اہل خانہ کے مطابق ان کی کسی کے ساتھ دشمنی نہیں ہے۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع اور دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
