Swat

سوات، تاریخ میں پہلی بار خاتون فرنٹیر کانسٹبلری ضلعی آفیسر تعینات

سوات    (باخبرسوات ڈاٹ کام)   سوات کی تاریخ میں پہلی بار خاتون کو فرنٹیر کانسٹبلری کا ضلعی آفیسر تعینات کردیا گیا۔ صوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی حنا منور کو ایک سال کے لئے ڈسٹرکٹ آفیسر ایف سی تعینات کیا گیا۔ حنا منور نے ڈویلپمنٹ اکنامکس میں ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور پولیس گروپ میں منتخب ہوئی۔ حنا منور شادی شدہ اور ایک بیٹی کی والدہ ہیں۔ حنا منور کا کہنا ہے کہ وہ سوات میں ایف سی فورس میں اقدامات کریں گی، جس سے فورس کا مورال بلند ہوگا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں