Swat

ملم جبہ، ایڈونچر پارک کا افتتاح کر دیا گیا

سوات    (باخبرسوات ڈاٹ کام)    سوات کی حسین وادی گرین ویلی ملم جبہ میں ایڈونچر پارک کا افتتاح کر دیاگیا۔ پارک میں بچوں اور سیاحوں کے لئے کشتی رانی اور گالف سمیت متعدد تفریحی سرگرمیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ سیاحتی علاقہ گرین ویلی میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے ایڈ ونچر پارک کا افتتاح کرتے ہوئے سرمایہ کاروں کو سوات میں ہرقسم کی سہولیات دینے کا بھی اعلان کردیا۔ ایڈونچر پارک میں سیاحوں اور بچوں کی دلچسپی کے لیے مختلف گیمز کا. اہتمام کیا گیا ہے، جس میں کروکیوٹ، منی گالف، جمپنگ کیسٹل، ٹریمپولن، رینگ پاٹ گیم، سمیش دی میگ، ارچیری، سمر ٹیوبنگ، بوٹینگ، بار تھروینگ ان ٹارگیٹ، آئس ہاکی، کرولینگ اور گالف نائن ہول 600 میٹرکی گیمز شامل ہیں۔ اس موقع پر موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس میں خیبرپختونخوا کے مشہور گلوکاروں بختیار خٹک، ہمایون خان، لیلیٰ خان، سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔