سوات (باخبرسوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقے مدین میں طالبات کی گاڑی دریائے سوات میں گرنے سے 4 طالبات اور ڈرائیور زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بحرین سے طالبات لے جانے والی موٹر کار سُر پل کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دریائے سوات میں جاگری۔ گاڑی بحرین سے گرلز ڈگری کالج مدین جارہی تھی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار چار طالبات لائبہ،جویریہ، کائنات اور روزینہ ساکنان بحرین اور کار ڈرائیور افضل خان ولد نادر شاہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے مدین کے سول اسپتال منتقل کردئے گئے۔
Swat
