Swat

سوات، تاجر برادری دوسرے روز بھی تالا بند ہڑتال کا حصہ نہیں بنی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات میں تاجر برادری دوسرے روز بھی ملک گیرتالا بند ہڑتال کا حصہ نہیں بنی۔ اس سے پہلے مہنگائی اور ٹیکسوں کے خلاف یہ ملک گیر ہڑتال کا حصہ رہتی۔ منگل کے بعد بدھ کو ملک بھر میں ہڑتال ہوئی اور سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سمیت تمام علاقوں میں بازار کھلے رہے۔ سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم اور مقامی ایم پی اے فضل حکیم خان کے درمیان ملاقات کے بعد تاجروں کے صدر نے ہڑتال نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں