Swat

اسلام آباد میں مقیم کاروباری اہلِ سوات واپس پہنچ گئے

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   اسلام آباد میں مقیم خیبر پختون خواہ کے بیشتر افرد اپنے آبائی حلقوں میں پہنچ گئے۔ آزادی مارچ کے دوران راستوں کی بندش کی وجہ سے خیبر پختون خواہ کے کاروباری حضرات بدھ کو اپنے آبائی گھروں کو روانہ ہوگئے۔ سرکاری ملازمین نے اپنے اہل خانہ کو آبائی گاؤں روانہ کردیا۔ اسلام آباد میں کاروبار کرنے والے سوات کے رہائشی سجاد خان نے باخبر سوات ڈاٹ کام کو بتایا کہ صرف خیبر پختون خواہ ہی کے نہیں بلکہ باقی صوبوں کے لوگ بھی آبائی علاقوں کو روانہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں غیر یقینی صورتحال ہے۔ ہر طرف کنٹینرز اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار کھڑے ہیں جس کی وجہ سے لوگوں نے حالات ٹھیک ہونے تک آبائی علاقوں میں رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں