Swat

آزادی مارچ، جنرل ٹرانسپورٹ پر پابندی کے خلاف بس سٹینڈ کا گھیراؤ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   سوات میں انتظامیہ کی جانب سے آزادی مارچ کے شرکا کو گاڑیاں نہ دینے کے مبینہ احکامات کے بعد جے یو آئی سوات کے کارکنوں نے جنرل بس سٹینڈ کا گھیراؤ کرلیا۔ جے یو آئی سوات کے امیر قاری فتحت اللہ نے باخبر سوات ڈاٹ کام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے پبلک ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ”آزادی مارچ“ کے لئے گاڑیاں نہ دیں جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے ان کو گاڑیاں دینے سے انکار کیا۔ نتیجتاً کارکنوں نے جنرل بس سٹینڈ کا گھیراؤکیا۔ انہوں نے کہا کہ بس سٹینڈ کا گھیراؤ جاری رہے گا۔ جمعرات کو نئی حکمت عملی کے تحت سوات سے سیکڑوں گاڑیوں میں ہزاروں افراد کا قافلہ اسلام آباد کے لئے روانہ ہوگا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔