سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) شعبہ صحافت کی زیر نگرانی یونیورسٹی آف سوات کے پہلے کیمپس ریڈیو کی تجرباتی نشریات کا آغاز مین چارباغ کیمپس میں کردیا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال نے تجرباتی نشریات کا باقاعدہ افتتاح کیا،اس موقع پرکیمپس ریڈیوکے پہلے نشریاتی پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ آج سوات یونیورسٹی ایک تاریخ رقم کررہی ہے۔ کئی سالوں کی کوششوں کے بعدوہ خوا ب پوراہواجس کانہ صرف شعبہئ صحافت اوردیگرشعبہ جات کے فیکلٹی ممبران، یونیورسٹی کی انتظامیہ اور طلبہ و طالبات کوانتظارتھا۔ اس تاریخی پروگرام کے دیگرمہمانان میں شعبہئ صحافت کے سربراہ جمال الدین اورشعبہ مینجمنٹ سائنسزکے انچارج عبدالمتین شامل تھے، جنہوں نے ریڈیوکی اہمیت پرروشنی ڈالی۔
Swat
