Swat

سکول بچوں کو کیڑے مار دوا دینے سے درجنوں بے ہوش

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)   صوبائی حکومت کی جانب سے سکول کے بچوں کو کیڑے مار دوا دینے سے درجنوں بچے بے ہوش ہوگئے۔ جمعرات کو مختلف سرکاری سکولوں میں بچوں کوپیٹ میں کیڑوں کے خاتمے کے لئے دوا دی گئی۔ دوا کھانے کے بعد بچے بے ہوش ہوگئے۔ شیخ زید النہیان ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں 31 بچوں کو لایا گیا جہاں ان کو طبی امداد دی گئی۔ صحت بہتر ہونے پر بچوں کو ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق یہ دوا ایک اچھی ساکھ رکھنے والی کمپنی کی ہے۔ لاکھوں بچوں کو صوبہ بھر میں یہ دوا کھلائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بچے متاثر ہوئے وہ ڈر یا خوف کی وجہ سے ہوئے ہیں۔ ماہرِ امراض اطفال پروفیسر ڈاکٹر احسان الحق کا کہنا ہے کہ یہ دوا کھانے سے کچھ بچوں کو سر چکرانا یا الٹیاں آتی ہیں، جو اتنے خطرے کی بات نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں