سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب وقفے وقفے سے بیشتر علاقوں میں بارش اور بالائی پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمہ موسمیات نے آج جمعرات کو بھی مینگورہ شہر سمیت بیشتر علاقوں میں بارش اور بالائی پہاڑوں پر برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔
Swat
