سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ یونیورسٹی آف سوات شانگلہ کیمپس میں پانچ سو پچا س ملین روپے کی لاگت سے مزید دو اکیڈمک بلاکس اور دو ہاسٹل تعمیر کیے جائیں گے۔ کیمپس کی ترقی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس میں جس رفتار سے اعلیٰ تعلیم کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ جلد یونیورسٹی میں تبدیل ہوجائے گی۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز یونیورسٹی آف سوات کے رجسٹرار اور ڈائریکٹر شانگلہ کیمپس محبوب الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر محبوب الرحمان نے شوکت یوسف زئی کو شانگلہ کیمپس کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی، اور کہا کہ اس وقت شانگلہ کیمپس میں 380 طلبہ اعلیٰ تعلیم سے مستفید ہو رہے ہیں۔گذشتہ ڈھائی سال میں یہاں پر صرف اسّی طلبہ تھے کہ ایک سال میں اس میں تین سو طلبہ کا اضافہ ہوا ہے۔
