سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) خوازہ خیلہ کے علاقہ مانپیتئی میں چوروں نے 9دکانوں کا صفایا کردیا۔ نامعلوم چوروں نے عبدالغفار کی دکان سے پندرہ ہزار، کر یم اللہ سے دو ہزار، جا نوس خان سے گیا رہ ہزار، نا صر خان سے 19عددمو بائل کا رڈ اور تیرہ ہزار، محمد شیر سے تین ہزار، محمد اکرام سے چارہزار نقد اور دوعدد قیمتی موبائل، فضل رحمان سے 90عدد موبائل کا رڈ اور پا نچ ہز ار نقدی، شیر عالم سے سات ہزار اور محمد یو نس کی دوکان سے گیا رہ ہزارروپے اور قیمتی سامان چوری کر کے فرار ہوگئے۔ خوازہ خیلہ پولیس نے واقعہ کی رپو رٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
