سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران 18افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ترجمان محمد اکرام کے مطابق بیدرہ کے مقام پر دو مسافر ہائی ایس گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں پندرہ افراد زخمی ہوگئے ہیں جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں میں گل شیر سکنہ نوخارہ،اختر خان، مسماۃ بخت محل، مسماۃ مریم، ساکنان کالاکوٹ، سلیمان، شالیار اور کامران کو زیادہ زخمی ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب بریم پل کے قریب موٹر کار بجلی کے کھمبے سے ٹکرانے کے نتیجے میں عمر خان اور واجدعلی اور عطا محمد ساکنانِ بیدرہ زخمی ہوئے ہیں، جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Swat
