Swat

خوازہ خیلہ،باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جاگری،خاتون جاں بحق، دو زخمی

سوات  (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقے جانو میں باراتیوں کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی، اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جانو میں بارات میں شامل موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکرکھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوارخاتون مسماۃ صوفیہ زوجہ ظاہر شاہ موقع پر جاں بحق اور ڈھیرئی ولد عبدالعزیز اور رفعت بی بی زوجہ شیرعالم زخمی ہوگئیں جنہیں فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں