(باخبر سوات ڈاٹ کام)سوات میں دوسرے روز بھی برف باری اور بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ جمعہ کو بھی کالام، ملم جبہ سمیت بالائی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ مینگورہ شہر سمیت میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے پورے ضلع میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ محکمہئ موسمیات کے مطابق آج ہفتہ کو بارش و برف باری کا سلسلہ رک جائے گا۔
Swat
