سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) وفاقی وزیرمواصلات مراد سعیدنے کہاہے کہ اپنے اقتدار میں 70 سالوں سے جاری دور سے زائدترقیاتی کام نہ کئے، تو سیاست چھوڑدیں گے۔ چھ ماہ بعد شناختی کارڈ رکھنے والے ہرپاکستانی کو صحت کارڈ ملے گا۔ پچھلی حکومت میں صرف کاغذی اورہماری حکومت میں عملی کام ہوتے ہیں۔امیر مقام نے جتنے بھی افتتاح کئے، ان کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں۔ سوات میں 10 ارب 60 کروڑ روپے کی لاگت سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ عمران خان نے سمندر پار پاکستانیوں کا مقدمہ لڑا۔ 14 ماہ میں 4 ہزار سے زاید پاکستانی جیل سے رہا کرکے وطن واپس لائے گئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانجو میں سوئی گیس پائپ لائن بچھانے کے منصوبے اور بعدازاں کبل میں اسپتال اَپ گریڈیشن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
