سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) شعبہ سائیکالوجیکل سٹڈیز یونیورسٹی آف سوات کے زیر انتظام ذہنی صحت کے حوالے سے دو روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں سائیکالوجیکل سٹڈیز کے طلبہ وطالبات اور اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر شعبہ کے ا نچارج فہیم الدین، ڈاکٹر نظا م علی ا نچارج سا ئیکا ٹری وارڈ سیدو ٹیچنگ ہاسپٹل، پروفیسر ڈاکٹر قیصر علی اور پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال نے ذہنی مسائل، خودکشیوں کی وجوہات اور سدباب پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ مثبت سوچ، یقینِ محکم اور اسلامی عقائد ہمیں ذہنی مسائل سے بچانے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔ وو من کیمپس کی طالبات نے پینٹنگز اور چارٹ کے مقابلے میں حصہ لیا، جن میں پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والی طالبات کو سرٹیفکیٹس دیے گئے۔ سیمینار کے اختتام پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان نے سیمینار کے آرگنائزرز کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ مثبت سوچ، یقینِ محکم اور اسلامی عقائد ہمیں ذہنی مسائل سے بچانے میں معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔
Swat
