Swat

بارا مہ، پانی کی قلت نے سنگین صورتحال اختیار کرلی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   مینگورہ شہر کے نواحی علاقہ بارا مہ میں پانی کی قلت نے سنگین صورتحال اختیار کی ہے۔ علاقے کے مکینوں کا کہنا کہ تین دن بعد کچھ منٹوں کے لئے پانی کی فراہمی شروع ہو جاتی ہے۔ کچھ منٹ بعد منقطع ہوجاتی ہے، جس کی وجہ سے پینے کے لئے بھی پانی میسر نہیں ہوتا۔اہلِ علاقہ کا کہنا ہے کہ بیشتر لوگ محنت مزدوری کرتے ہیں اور شام کو تھکاوٹ کے باوجود دور دراز سے پانی لانے پر مجبور ہوتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ علاقہ میں پانی کی فراہمی شروع کرکے محنت کش لوگوں پر رحم کیا جائے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔