سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ سیدو شریف اور مینگورہ کے مختلف علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک پہنچ گیا۔ سوئی گیس صارفین کے مطابق دن کے او قات میں گیس کی فراہمی مکمل بند ہوتی ہے۔ رات گئے جب لوگ سوتے ہیں، تو کچھ گھنٹوں کے لئے گیس کی فراہمی شروع ہو جاتی ہے۔ پھر اذان فجر کے ساتھ گیس کی فراہمی بند ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے لکڑی اور ایل پی جی گیس کا استعمال شروع کردیا ہے۔
Swat
