Swat

کالام، دم گھٹنے سے چارسدہ کے رہائشی دو جوان جاں بحق

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)    کالام میں دم گھٹنے سے چارسدہ کے رہائشی دو جوان جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ مجیب اللہ اور 32 سالہ مشتاق احمد سکنہ چارسدہ کالام میں ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ میں ملازم تھے۔ ان کی رہائش کالام کے مقامی ہوٹل میں تھی۔ گذشتہ رات شدید سردی کی وجہ سے انہوں نے کمرے میں ایل پی جی گیس کا سلینڈر جلایا۔ اس دوران کمرے میں گیس بھر جانے سے دونوں کا دم گھٹ گیا اور جاں بحق ہوگئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔