سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے بالائی علاقے اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ رات کالام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ ملم جبہ سمیت تمام بالائی علاقوں میں کڑاکے کی سردی ہے۔ مینگورہ شہر اور میدانی علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت 5 سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتہ سوات میں بارش و برف باری کا امکان نہیں ہے اور سردی کی شدت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
Swat
