سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات نے زیرِ دفعہ 144 سی آر پی سی ضلع بھر میں ہر قسم کی ہوائی فائرنگ اور دوسرے فائر ورک پر عرصہ دوماہ کے لیے پابندی عائد کردی۔ اس حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت سخت کارروائی ہوگی۔ اس امر کا اطلاق فوری طور پر ضلع سوات کے طول وعرض میں ہوگا۔ واضح رہے کہ کچھ دنوں سے مینگورہ شہر میں رات گئے آتش بازی شروع ہوتی تھی جس کی وجہ سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل رہا تھا۔
