Swat

ہائی کورٹ نے شانگلہ پولیس کے اکاؤنٹس بحال کر دیے

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس ارشد علی خان اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ضلع شانگلہ پولیس کے فریز کردہ اکاونٹ ایک ماہ بعد بحال کر دیئے۔ شانگلہ میں کام کرنے والے چین کے انجینئروں کی سیکورٹی پر مامور ایکس سروس مین پولیس کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پچھلے ماہ عدالت نے شانگلہ پولیس کے تمام اکاؤنٹس فریز کرنے کا حکم دیا تھا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران ڈی پی او شانگلہ نے عدالت کو بتایا کہ ایکس سروس مین کی تنخواہیں جلد این ایچ اے سے لے کر اہلکاروں کو دیئے جائیں گے۔ وکلا کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے شانگلہ پولیس کے اکاوٰنٹس بحال کر دیئے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔