سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ بیدرہ میں جائیداد کے تنازعہ پر یونین کونسل کے سابق ناظم نے فائرنگ کرکے چچا زاد ”نادرا“ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ایس ایچ او مٹہ بخت زادہ خان کے مطابق ن لیگ کے سابق ناظم جہانگیر خان نے اپنے ملازم محمد کریم کے ہمراہ اپنے چچا زاد جمال عبدالناصر پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم محمد کریم کو گرفتار کرلیا گیا اور دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ مقتول جمال عبدالناصر ”اسکی“ کا بین الاقوامی کھلاڑی بھی تھا۔
